دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز‘ گرنیڈ اور جدید رائفلز کے ساتھ ڈیڑھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کیاکسی سکیورٹی اہلکار نے نقل و حرکت نوٹ نہ کی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی این ایس مہران پر حملے کیلئے اتوار کی شب 4 سے 6 دہشت گرد ملیر ندی کے ساتھ متصل نالے کو پار کرکے اور پی این ایس مہران کی دیوار پھاند کر اندر داخل ہوئے وہ راکٹ لانچرز‘ گرنیڈ اور جدید رائفلز لئے رن وے کے ساتھ ڈیڑھ کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کرکے پی این ایس مہران پہنچے اس دوران کسی سکیورٹی آفیشل اور کسی کیمرے نے ان کی نقل و حرکت نوٹ نہیں کی۔ اطلاعات کے مطابق ان افراد نے کیمرے سے بچنے کیلئے سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔
دہشتگرد / جدید اسلحہ

ای پیپر دی نیشن