کراچی (نیٹ نیوز) پی این ایس مہران پر حملے کرنے والے دہشت گردوں نے حملے کے وقت کا تعین بہت سوچ سمجھ کر کیا، عسکری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو علم تھا کہ روزانہ رات 10بجے نیوی تنصیبات پر پائپ لائن ڈاﺅن کا اعلان کیا جاتا ہے، عسکری ذرائع کے مطابق پائپ ڈاﺅن کے دوران ڈیوٹی پر مخصوص افراد مامور ہوتے ہےں، دیگر تنصیبات کے عملے کو بیرکس مےں رہنے کا حکم ہوتا ہے۔ پائپ ڈاﺅن کے دوران کسی غیر متعلقہ شخص کی نقل و حرکت پر پابندی ہوتی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پی این ایس مہران حملے مےں لشکر جھنگوی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہےں، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملے مےں استعمال کیا گیا طریقہ کار کالعدم تنظیم کا خاصہ ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملے مےں دیگر عناصر کے شریک ہونے کا بھی امکان ہے۔
حملہ سوچ سمجھ کر
حملہ سوچ سمجھ کر