کراچی میں پولیس نےنجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کےاغواء کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق حسین لوائی گزشتہ رات نماز کی ادائیگی کے لئے اپنے گھر سے مسجدجارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں یرغمال بنالیا اور ان کے ہاتھ اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا تاہم حسین لوائی کے پڑوسی نے شور سن کر پولیس کو اطلاع کردی جس کے موقع پر پہنچتے ہی ملزمان حسین لوائی کی گاڑی لے کر فرار ہوگئے جو کہ آج صبح کورنگی انڈسٹریل ایریاسے مل گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حسین لوائی کا گارڈ ملزمان کے ساتھ ملا ہوا تھا جو کہ ابھی تک مفرور ہے۔

ای پیپر دی نیشن