شدید گرمی میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بجلی کی بندش نے زندگی بھی مفلوج کردی ہے۔ پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل طلب سترہ ہزار ایک سو اکسٹھ جبکہ پیداوارگیارہ ہزار ایک سو اکسٹھ میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے تین ہزار سات سو ساٹھ،تھرمل سے ایک ہزار تین سو چھیاسٹھ جبکہ آئی پی پیز سے چھ ہزار پینتیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کے بعد لوڈ شیڈنگ دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ کئی علاقوں کے مکینوں کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے