لاہور (پ ر) ترجمان پنجاب حکومت نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر ”وزیراعلیٰ کے سکیورٹی یا پروٹوکول آفیسر کی ائیرپورٹ حدود میں اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتاری و رہائی“ کو حقائق کے منافی، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ائیرپورٹ کی حدود میں اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی اے ایس ایف حکام نے نگران وزیراعلیٰ کے سکیورٹی یا پروٹوکول آفیسر کو حراست میں لیا۔ ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ چونکہ نگران وزیراعلیٰ کے سکیورٹی یا پروٹوکول آفیسر کی گرفتاری و رہائی کا کوئی واقعہ رونما ہی نہیں ہوا اس لئے اس معاملے سے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کو آگاہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔