ریجنز کے انتخابات میں تاخیر کا ذمہ دار کرکٹ بورڈ ہے‘ چیئرمین پی سی بی منطقی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں: میاں منیر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق منیجر اور لاہور ڈویژن و ملتان ریجن کر کٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور نومنتخب رکن اسمبلی میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ اگر چوہدری ذکاءاشرف نے پی سی بی جنرل کونسل کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف عدالت میں جائیں گے، ملک کی اہم ریجنز کی عدم موجودگی میں ہونے والی جنرل کونسل کے اجلاس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ذکاءاشرف اپنی مد ت کو دوام دینے کے لئے نادیدہ خوف کے پیش نظر غیر منطقی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن