چارٹر کی خلاف ورزی‘ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے حکومت پاکستان اور عبوری کمیٹی کی جانب سے آئی او سی چارٹر کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے کہ اگر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات میں اسی طرح مداخلت ہوتی رہی تو پاکستان پر بین الاقوامی کھیلوں کے دروازے بند بھی کیے جا سکتے ہیں۔ آئی او سی نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں قائم عبوری کمیٹی کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی حیثیت کے بارے میں لکھے گئے خط کے جواب میں کیا۔ آئی او سی حکام کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایسی غیر قانونی تنظیم یا ایسوسی ایشن کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل نہیں کر سکتی ۔ پاکستان میں عارف حسن کی زیر نگرانی کام کرنے والی نیشنل اولمپک کمیٹی ہی اصل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ہے جسے آئی او سی تسلیم کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...