مسلم لیگ ن نے شہبازشریف کو وزیراعلی پنجاب نامزد کردیا

لاہور (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی نے شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کر دیا۔ شہباز شریف پچھلی حکومت میں بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔ وہ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے۔ قبل ازیں وہ 1997ءسے 1999ء اور 2008ءسے 2013ءتک وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں۔ میاں شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے فیصلے کا اعلان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے خود کیا۔ قبل ازیں اجلاس میں نواز شریف نے شہباز شریف سے چوائس پوچھی کہ وہ صوبے میں رہنا چاہتے ہیں یا مرکز میں جانا چاہیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے کہا ” قائد محترم! فیصلہ پارٹی اور آپ کا ہو گا اس پر میرا سر تسلیم خم ہو گا“۔ نواز شریف نے کہا تو میرا فیصلہ ہے کہ آپ پنجاب میں اپنی قائم کی گئی کام کی رفتار کو برقرار رکھیں۔ شہباز شریف کو باضابطہ وزیراعلی 29 مئی کو پارلیمانی پارٹی منتخب کرے گی جبکہ ممبران پنجاب اسمبلی کے حلف کے بعد سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد 30 یا 31 مئی کو پنجاب اسمبلی میں شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کر لیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن