جمعرات کا دن سےنٹ کی تارےخ مےں غےرمعولی اہمےت کا حامل تھا جس کے اےوان مےں پاکستان کے عظےم دوست عوامی جمہورےہ چےن کے نو منتخب وزےر اعظم لی کی کےانگ نے خطاب کےا۔ انہوں نے اےسے موقع پر دورہ ہے جب پاکستان ”انتقال اقتدار“کے مراحل طے کر رہا ہے۔ ےہی وجہ ہے جب اےوان صدر مےں ان کے اعزاز مےں ضےافت دی گئی تو اےک دو جماعتوں کے تمام سےاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی۔ چےنی مہمان کے ساتھ وفد کے تمام ارکان نے بھی پارلےمنٹ کی کارروائی دےکھی۔ وزےراعظم لی کی جو انگرےزی زبان پر عبور رکھتے ہےں، نے چےنی زبان مےں اپنا مافی الضمےر کچھ اس انداز مےں پےش کےا کہ اےوان بالا کے ارکان بار بار ڈےسک بجا کر دادوتحسےن کے ڈونگرے برساتے رہے۔ ان کی تقرےر سے محبت کے زمزمے پھوٹ رہے تھے۔ ایوان بالا کے اجلاس میں ارکان کی بڑی تعداد مقررہ وقت سے پہلے ہی ایوان میں پہنچ گئی تھی۔ عام انتخابات کے بعد ایوان بالا کا یہ پہلا اجلاس تھا۔
جس میں ارکان کی حاضری بھرپور تھی اور قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) کے ارکان سینٹ کے چہروں سے ان کی کامےابی کی خوشی کو دےکھا جا سکتا تھا۔ چےنی وزےراعظم کا خطاب ”چےن پاک دوستی زندہ باد“ کے نعرے سے اختتام پذےر ہوا۔ اس نعرے کی گونج پارلےمنٹ ہاﺅس کی غلام گردشوں مےں سنائی دےتی رہی۔