اسد روف کے معاملہ کا پی سی بی سے کوئی تعلق نہیں : ذکاءاشرف

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چودھری ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر اسد ر¶ف کا معاملہ بھارت اور آئی سی سی کا ہے اس سے پی سی بی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اگر کہے گا تو اسد ر¶ف کے خلاف پی سی بی اپنے طور پر تحقیقات کر سکتا ہے لیکن اصل معاملہ بھارت کا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے اپنا کوڈ آف کنڈکٹ بنا رکھا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد بھی کرایا جا رہا ہے۔موجود سپاٹ فکسنگ کیس بھارت کا اندرونی معاملہ ہے ہم اس پرکوئی بات کرکے نیاپنڈورا باکس نہیں کھولنا چاہتے۔ آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کا معاملہ شرمناک واقعہ ہے اگر بھارتی حکومت چاہے تو اس کے لئے معاونت دینے کو تیار ہیں۔ اسد ر¶ف کےلئے کوئی قانونی معاونت کرنے کا پی سی بی سے کوئی تعلق نہیں ہے آئی سی سی معاملے میں ان کی معاونت کر سکتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...