سپاٹ فکسنگ‘ممبئی پولیس نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کے داماد کوآج طلب کر لیا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد تحقیقات کا دائر وسیع سے وسیع تر ہو تا جا رہا ہے،اس سلسلے میں ممبئی پولیس بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کے داماد کے گھر پہنچ گئی۔ ان کے گھر پر سمن کا نوٹس چسپاں کردیاگیا ہے جس میں انہیں آج گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک حاضر ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔چنئی سپر کنگز کے مالک اپنے قانونی ماہرین سے مشورہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ نوٹس دیدیا باقی کاروائی آج کی جائے گی ۔ دلی پولیس نے جے پور کے سناروں کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے جبکہ دلی پولیس کی ٹیمیں مزید بکیز کی گرفتاری کیلئے گوا اور حیدرآباد روانہ ہو گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن