لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے لندن میں الطاف حسین سے ملاقات کی۔ انہوں نے الطاف حسین کو صدر زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا اور انہیں انتخابات میں ایم کیو ایم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ رحمان ملک نے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ میں ایم کیو ایم کے سینئر ارکان سے بھی ملاقات کی۔
رحمن ملک کی الطاف سے ملاقات زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا
May 24, 2013