چینی وزیراعظم کی روانگی کے بعد بھی اسلام آباد، پنڈی میں موبائل سروس معطل رہی، دھماکے کا غلط پیغام نشر کرنے والا وائرلیس آپریٹر معطل

راولپنڈی + اسلام آباد (اے پی پی + این این آئی) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید اشتیاق شاہ نے چین کے وزیراعظم کی آمد کے موقع پر وائر لیس پر دھماکے کا غلط پیغام نشر کرنے پر وائر لیس آپریٹر دلشاد کو معطل کر دیا‘ انکوائری شروع کر دی گئی۔ ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید اشتیاق شاہ نے بتایا کہ گذشتہ روز چین کے وزیراعظم کی پاکستان آمد کے موقع پر 21توپوں کی سلامی دی گئی ‘ توپوں کی آواز کے کچھ ہی دیر پر وائر لیس سیٹ سے پیغام چلنا شروع ہوگیا کہ دھماکہ ہوگیا ہے‘ بغیر تصدیق کے بم دھماکے کا پیغام وائرلیس پر چلانے پر وائر لیس آپریٹر دلشاد کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ ادھر لی کی کیاگ کی وطن روانگی کے باوجود موبائل سروس مسلسل معطل رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...