واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے امریکہ میں سیاسی پناہ کی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ ایبٹ آباد کمشن کی خفیہ رپورٹ کے چند حصے امریکی میڈیا کو ملے ہیں۔ رپورٹ میں شکیل آفریدی پر نئے سرے سے مقدمے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شکیل آفریدی کو بوگس الزامات کے تحت سزا سنائی گئی۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شکیل آفریدی 5 برس تک سی آئی اے سے رابطے میں تھے۔
شکیل آفریدی 5 برس تک سی آئی اے سے رابطے میں تھے، ایبٹ آباد کمشن رپورٹ میں نئے سرے سے مقدمے کی سفارش: امریکی میڈیا کا دعویٰ
May 24, 2013