اسلام آباد (نیٹ نیوز) پنجاب میں انتخابات میں سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والی خاتون امیدوار کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی 78 جھنگ سے مسلم لیگ ن کی امیدوار راشدہ یعقوب نے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی الیکشن قوانین کے مطابق پنجاب اسمبلی کا امیدوار 10 لاکھ روپے سے زائد خرچ نہیں کر سکتا تھا۔ ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپر میں انتخابی نشان کی تبدیلی کے لئے راشدہ یعقوب نے 45 لاکھ روپے الیکشن کمشن کو ادا کئے جبکہ راشدہ یعقوب 42 ہزار 194 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق راشدہ یعقوب اپنے شوہر یعقوب شیخ کی کورنگ امیدوار تھیں، راشدہ یعقوب کو شیر کے علاوہ کوئی اور نشانہ الاٹ ہوا تھا۔