اسلام آباد (این این آئی) سعودی عرب کی طرف سے مسلم لیگ (ن)کی متوقع حکومت کو توانائی بحران سے نمٹنے اور گر دشی قرضوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے یومیہ ایک لاکھ بیرل خام تیل اور 15ہزار ٹن فرنس آئل موخر ادائیگی پر فراہم کئے جانے کا امکان ہے ۔ معاہدے کی تفصیلات نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران طے کی جا سکتی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک اعلی سعودی عہدیدار نے بتایا کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد پاکستان میں سعو دی سفا رتخانے نے وزارت خا رجہ سے توانائی بحران کے حل کے لئے پاکستان کی ضروریات سے متعلق دریافت کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ہما ری حکو مت پاکستان کو موخرادا ئیگیوں کی بنیا د پر خام تیل او ر فرنس آئل فراہم کر نے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی ادائیگی تین سال کے عرصہ میں کرنا ہوگی، اس اقدام سے پاکستان کو گر دشی قرضوں کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی ،عہدیدارکا کہنا تھا کہ سعودی حکومت مسلم لیگ (ن)کی انتخابی کامیابی کے بعد پاکستان سے تعاون کر نا چاہتی ہے ،انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک لاکھ بیرل خام تیل اور پندرہ ہزا ر ٹن فر نس آئل یومیہ فرا ہم کر نے کا ارادہ رکھتی ہے۔