لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ ڈاکوو¿ں نے مزاحمت کرنے پر سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دےا۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میںڈاکوﺅںنے عبداللہ کے گودام میںداخل ہو کر گن پوائنٹ پر 22لاکھ روپے لوٹ کر مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ شاہ دےن کو فائرنگ کر کے زخمی کر دےا اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوﺅںنے ستوکتلہ میں فیصل جاوید کے گھر میںگھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 10لاکھ روپے، رائے ونڈ میں عمر کے گھر سے 8لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ۔ڈاکوﺅںنے ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکٹر فاروق کی فیملی سے 6لاکھ، سول لائن میں پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوﺅں نے باسط سے 6 لاکھ روپے اور موبائل فون، برکی میں سرفراز کے میڈیکل سٹور میں گھس کر 5لاکھ روپے اور موبائل فون، رائے ونڈ میں خضر سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں نعیم سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں پولیس کی وردی میں ڈاکو نے 3لاکھ روپے اورموبائل فون، سمن آباد میں فیصل سے ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں فیاض سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں فضا ءسے 2لاکھ روپے، غالب مارکیٹ میں عمر سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون، رائے ونڈ میں سرور سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،گارڈن ٹاﺅن میں محمد دین سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے سول لائن میں سے سب انسپکٹر محمد اسلم ، ڈیفنس اے سے تحسین، ماڈل ٹاﺅن سے نثار، گلبرگ سے صفدر کی گاڑیاں جبکہ شمالی چھاﺅنی سے صوبےدار اشرف، گلشن راوی سے فرخ، داتا دربار سے حنیف، وحدت کالونی سے ناصر محمود، گلشن راوی سے ابوبکر، غالب مارکیٹ سے عاطف، شادمان سے زبیر، نصیر آباد سے عمر، وحدت کالونی سے طاہر، کوٹ لکھپت سے احسان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر 91/9ایل دس ڈاکوﺅں نے ایک شخص لطیف کے گھر دھاوا بول دیا اور ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر تین سگی بہنوں نادیہ بی بی، پروین بی بی اور راشدہ بی بی اور تین بھائیوں محمد اکرم، لطیف اور مختار کو مزاحمت پر گولیاں مار دیں ۔ڈاکو موبائل اور دیگر اشیاءلوٹ کر فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔گاﺅں کے لوگوں نے اس واردات پر روڈ بلاک کر کے احتجاج بھی کیا۔