نیب قبلہ درست کرے ہمیں کارروائی کیلئے احکامات پر مجبور نہ کیا جائے: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور(این این آئی) پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ نیب کامعیار روز بروز گرتا جا رہا ہے، ایسے لگتاہے کہ نیب کی ڈور بھی کسی نے کاٹ دی ہے، نیب والے اپناقبلہ درست کریں اورہمیں اس بات پرمجبورنہ کیاجائے کہ ہم نیب کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں۔ یہ ریمارکس انہوں نے ایکسپورٹ سے متعلق ایک رٹ کی سماعت کے دوران دیئے، چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس وقار احمد سیٹھ پرمشتمل ڈویژن بنچ نے رٹ کی سماعت کی چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی جی لائیوسٹاک اورہوم سیکرٹری کوکچھ پتہ ہی نہیں جبکہ خیبر پی کے سے قبائلی علاقہ جات کے راستہ افغانستان کوایک مرتبہ پھرمویشیوں کی سمگلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ان افراد نے عدالت میں سکیورٹی بانڈ جمع کررکھے ہیں۔ اگریہ سلسلہ فوری طور پرنہ روکا گیا تو جس طرح دیگر محکموں کے اعلی افسراس وقت جیل میں پڑے ہیں انکا بھی وہی حشرہوگا۔ وکیل صفائی نے نکتہ اٹھایاکہ ایکسپورٹ سے متعلق معاملات میں ہائی کورٹ کو مداخلت کا اختیار حاصل نہیں جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ ایکسپورٹ میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن میں ہائی کورٹ کو اختیارحاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...