خیبر پی کے اسمبلی کا پہلا اجلاس 29مئی کو طلب

May 24, 2013

پشاور (نوائے وقت نیوز) الیکشن کے بعدخیبر پی کے اسمبلی کا پہلااجلاس 29مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی کے سپیکرکرامت اللہ خان نو منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے۔ الیکشن کمشن نے 99 میں سے 97 ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ بٹگرام اور بنوں کے۔ دوحلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔ اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے جائیں گے جبکہ انتخاب 30 مئی کو ہو گا۔

مزیدخبریں