کراچی+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ نے آغا سراج درانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا ہے۔ آغا سراج درانی پی ایس 19 سے کامیاب ہوئے تھے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ آغا سراج درانی نے انتخابات میں دھاندلی سے کامیابی حاصل کی۔ ادھر سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 84پر دوبارہ گنتی میں بھی شیرازی گروپ کے سربراہ کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے پی ایس 84سے شکست کھانے والے امیدوار حمید سومرو نے پی ایس 84پر دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دی تھی۔ الیکشن کمشن نے پی کے 71 پشاور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فخر اعظم کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ این اے 202 شکارپور میں نیشنل پیپلز پارٹی کے ابراہیم جتوئی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ابراہیم جتوئی نے 54685 ووٹ حاصل کئے۔
سندھ ہائی کورٹ نے آغا سراج درانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا
May 24, 2013