سبی : فحاشی کے مبینہ اڈے پر فائرنگ‘ 4 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک

سبی (آئی اےن پی) سبی بکرا منڈی کے علاقے نورپور روڈ پر نامعلوم افراد کی فحاشی کے مبینہ اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں4 خواتےن سمےت 5افراد ہلاک جبکہ 2خواتےن زخمی ہو گئیں جن میں سے اےک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 2 افراد نے مکان میں گھس کرآتشیں اسلحہ سے وہاں موجود 6 خواتےن سمیت 7افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتےجے مےں خاتون رابعہ سمےت نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ثمےنہ، نازےہ، کرن، صائمہ اور نسےمہ شدےد زخمی ہو گئیں تاہم ثمےنہ، نازےہ اور کرن ہسپتال جاتے ہوئے راستہ ہی مےں دم توڑ گئےں، نسےمہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کرنے والے دونوں افراد موقع سے فرار ہونے مےں کامےاب ہو گئے۔ اطلا ع ملتے ہی ڈی پی او سبی اوےس احمد پولےس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور زخمی خواتےن کو طبی امداد کےلئے سول ہسپتال سبی لے جاےا گےا۔ زخمی خاتون صائمہ کے مطابق دو افراد گھر کے اندر آئے اس وقت ہم سب ناشتہ کر رہے تھے۔ دونوں افراد نے اندر آتے ہی ٹی ٹی پستول سے ہم پر فائرنگ شروع کردی ہم اپنی جان بچانے کےلئے اندر بھاگے تاہم کوئی بھی بچ نہ سکا۔ انہوں نے بتایا ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہےں تھی، ڈی پی او سبی اوےس احمد کے مطابق سبی پولےس مذکورہ واقعہ کی مکمل تفتےش کررہی ہے واقعہ مےں ملوث ملزموں کو کسی صورت نہےں چھوڑےں گے۔ قتل اور زخمی ہونے والی خواتےن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتاےا جاتا ہے جن پر سبی مےں جسم فروشی کا الزام ہے۔ واضح رہے چند ماہ قبل بھی فحاشی کے اسی اڈا پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کےا تھا۔ پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ مال پڑی کے اس مکان میں غیراخلاقی سرگرمیاں جاری تھیں۔ پولیس نے اس خدشے کا اظہار کیا ایسا ممکن ہے کہ کسی نے مشتعل ہوکر مذکورہ لوگوں کے خلاف اشتعال انگیر کارروائی کی ہو تاہم کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...