صلاح الدین عباسی سرائیکی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش میں شریک نہ ہوں: ظہور دھریجہ

ملتان (خاتون رپورٹر) نواب صادق محمد خان عباسی کی برسی کے موقع پر نواب صلاح الدین عباسی سرائیکی قوم اور سرائیکی صوبے کی بات کریں اور سرائیکی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش میں شریک نہ ہوں۔ امیر آف بہاول پور نواب صادق محمد خان عباسی کی 44 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے کہا کہ نواب آف بہاول پور کی عظیم خدمات کے باعث ریاست بہاول پور کے لوگ ان سے محبت کرتے تھے۔ ان کی ریاست کے عوام اور پاکستان کےلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں مگر ان کو متنازعہ ان کے پوتے صلاح الدین عباسی نے اس وقت بنا دیا جب انہوں نے تخت لاہور کے ڈیزائن شدہ سرائیکی قوم اور سرائیکی وسیب کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر کام شروع کیا۔ ریاست بہاول پور کی بحالی کا نعرہ لگایا‘ بہاول پور میں بسنے والی عظیم سرائیکی قوم کو ریاستی کا نام دیا گیا اور اپنے بے بصیرت سیاسی مشیروں کے کہنے پر سرائیکی قوم سے لڑائی شروع کردی۔ اس کا رزلٹ نواب صلاح الدین کو موجودہ الیکشن سے مل گیا اور اسکا ایک بھی امیدوار کامیاب نہ ہو سکا۔ اس موقع پر حاجی عبدالمالک کھوکھر‘ ابراہیم خان‘ جام یاسر‘ نذیر خان‘ ظفر نواز خان‘ جامی صابری ‘ زبیر دھریجہ‘ ظفر جھنڈیر کاشف بھٹہ اور دوسرے موجود تھے۔ دریں اثناءظہوردھریجہ نے مفتی غلام مصطفی رضوی کی اہلیہ‘ سابق سیکرٹری تعلیمی بوڈ ملتان پروفیسر شمس الحق اور جمعیت السلام کے سیکرٹری اطلاعات قاری رشید احمد کی اہلیہ کی وفات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کےلئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...