لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صنعتی اور سی این جی سیکٹر کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق صنعتی سیکٹر کو ہفتے میں مسلسل دو روز جبکہ سی این جی سیکٹر کو وقفے کے ساتھ ہفتے میں دو روز گیس فراہم کی جائیگی۔ لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال ریجن کے صنعتی یونٹس کو 23 سے 25 مئی تک گیس فراہم کی جائیگی۔