کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں جمعہ کو تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے جب کہ سمندر سے ایک نوجوان کی ڈوبی ہوئی نعش ملی۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ کے علاقے میں سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے نزدیک نامعلوم افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرا ہوگئے۔ مقتول جس کی عمر 45سال تھی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ادھر گلشن اقبال کے بلاک 5 میں رہائشی عمارت کے واٹر ٹینک سے چوکیدار 35 سالہ الٰہی بخش کی نعش ملی جبکہ ناتھا خان گوٹھ میں ہزارہ چوک کے قریب مسلح افراد نے نوجوان 27 سالہ وقاص نذیر حسین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں 17 سالہ محسن ولد ابراہیم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ مزید براں جمعہ کی شام نیوکراچی کے سیکٹر فائیو ای میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے ایک شخص 35 سالہ معین ولد شمس الدین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرا ہوگئے جبکہ اورنگی ٹائون کے علاقے ہریانہ کالونی میں بھی ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ نیو کراچی کے سیکٹر فائیو میں فائرنگ سے جان بحق ہونے والا معین الدین عباسی شہید ہسپتال میں ملازمت کرتا تھا۔ دریں اثناء لیاری کے علاقے کلری میں رات گئے پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 2 ملزم مارے گئے 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔