وزیرستان آپریشن، تحریک طالبان دبائو کا شکار مذاکرات ختم کرنے کیلئے دبائو بڑھ گیا: رپورٹ

میرانشاہ (این این آئی)  وزیرستان میں فوجی کارروائی کے بعد سے کالعدم تحریک طالبان دباؤ کا شکار ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات مخالف طالبان گروپ نے طالبان شوریٰ پر مذاکرات ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے اس حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے اتوار کو اجلاس بلایا گیا ہے تاہم امکان ہے کہ علاقے میں آپریشن کی وجہ سے اجلاس ملتوی ہو جائیگا، اس لیے کہ طالبان کے اہم کمانڈر روپوش ہوچکے ہیں۔ ٹی ٹی پی کے امیر مولوی فضل اللہ کو بھی شمالی وزیرستان آنے سے روک دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن