نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کی حراست میں 14 دن کی توسیع کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے ایک بار پھر مچلکے جمع کرانے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے ان کی حراست میں 14 دن کی توسیع کر دی اور انہیں 6 جون تک تہاڑ جیل بھیج دیا۔