لاہور(کامرس رپورٹر)پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر شاہ فیصل آفریدی فیڈرل بورڈ کی جانب سے آنے واے بجٹ میں عائد کئے گئے 1% سیلز ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس پر اظہار تشویش کر تے ہوئے وزارت خزانہ سے اپیل کی ہے وفاقی بجٹ کو منظوری سے قبل کاروباری برادری کی تجاویز کے مطابق ڈھالا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے وفاقی بجٹ کو بیورو کریسی کے ہتھکنڈوں کی بجائے سینیٹر اسحاق ڈار کی پیشہ وارانہ دانش کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔لیکن انہوں نے اس امر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ایوانہائے صنعت و تجار ت کے ساتھ ہونے والے حالیہ اجلاس کو خوش آئیند اقدام قرار دیا۔
بجٹ میں مجوزہ سیلز ایکسائز ڈیوٹی تشویشناک ہے : شاہ فیصل
May 24, 2014