لاہور( کامرس رپورٹر) تاجر رہنما صدر راجہ عدیل نے نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے آئرن اور سٹیل سیکٹر پر سٹینڈرڈ ریٹ 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پرکہا ہے تجویز سے تعمیراتی میٹریل مہنگا ہوگا۔ آئرن مہنگا ہونے سے آشیانہ سمیت حکومت کے سستے رہائشی گھروں کا منصوبہ بھی متاثر ہوگا اور حکومت کا عوام کو سستے گھروں کی فراہمی کا خواب پورا نہیں ہوگا ۔ آئرن مہنگا ہونے تمام اشیائے مہنگی ہوجائیں گی جس سے عام آدمی بھی متاثر ہوگا ۔