کراچی(سپورٹس رپورٹر) رائٹ آئوٹ مدثر علی نے دفاعی چیمپئن واپڈا کو 33ویںقومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میںپہنچادیا میچ کے آخری منٹ میں خوبصورت گول اسکورکرکے اعزازکے دفاع کی اُمید کو برقراررکھا ،پی آئی اے کو پہلے سیمی فائنل میں انتہائی سنسنی خیز معرکہ میں3-2سے شکست دی دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل بینک نے پنجاب کلرکو4-1سے مات دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، فائنل آج ہفتہ24مئی کو سہ پہر ساڑھے تین بجے واپڈا اور نیشنل بینک کے درمیان کھیلا جائیگا۔
واپڈا ‘پنجاب کی ٹیمیں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں
May 24, 2014