ینگون مسلمانوں کو شہریت دے کر پناہ گزینوں کا بحران ختم کرے: امریکہ

May 24, 2015

میانمار ( آئی این پی) میانمار میں بدھ بھگشؤں کے مظالم سے بنگالی اور روہنگیا مسلمانوں کے فرار ہونے کا سلسلہ جاری ، امریکہ نے ینگون سے کہاہے کہ وہ مسلمانوں کو شہریت دے کر پناہ گزینوں کا بحران ختم کرے ۔  میانمار میں بدھ بھگشؤں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی اور تاحال ہزاروں مسلمانوں اور ان کے گھروں اور املاک کو جلایا جاچکاہے، بچنے والے بنگالی اور روہنگیا ساحلی علاقوں میں سرکاری کیمپوں میں مقیم ہیں۔خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کشتیوں میں سوار ہوکر تھائی لینڈ، آسٹریلیا اور ملائشیا جارہے ہیں۔ تھائی لینڈ نے اپنی سمندری حدود بند کردی ہیں اور ہزاروں مسلمان سمندر میں محصور ہیں۔ انڈونیشیا نے کچھ مسلمانوں کو پناہ دے دی ہے۔ لیکن اس کا مطالبہ ہے کہ پناہ گزینوں کو مستقل نہیں رکھا جاسکتا۔ دیگر ممالک بھی کچھ لوگوں کو پناہ دیں۔

مزیدخبریں