میانمار نے سمندر میں پھنسے تارکین وطن کی کشتیوں کو بچانے کے کام کا آغاز کر دیا

ینگون (اے پی پی) میانمار کی بحریہ نے سمندر میں پھنسے تارکین کی کشتیوں کو بچانے کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ ملکی بحریہ اب تک 208 افراد کو ساحل تک لے آئی ہے۔ میانمار کے صوبہ راکھین کے ایک سینیئر اہلکار ٹِن ماؤنگ سوے نے بتایا کہ گزشتہ روز نیوی کے ایک جہاز نے دو کشتیوں کے مسافروں کو بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک کشتی پر تقریباً 200 بنگالی سوار تھے۔ واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا نسل کے شہریوں کے لیے عام طور پر بنگالی کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ عالمی اداروں کا اندازہ ہے کہ حالیہ دنوں میںکشتیوں پر سوار تقریباً سات ہزار غیر قانونی تارکین وطن خلیج بنگال میں بھٹک رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...