مرسی کے خلاف توہین عدالت کے نئے مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی

May 24, 2015

قاہرہ (آن لائن) مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور متعدد رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کے ایک نئے مقدمے کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر چھبیس افراد پر الزام ہے کہ وہ اپنی تقاریر، انٹرویوز اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کردہ بیانات اور پیغامات میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے تھے۔ اس مقدمے کے ملزمان میں موجودہ صدر السیسی کے سات حامی بھی شامل ہیں۔ اسلام پسند محمد مرسی کے خلاف شروع کیا جانے والا یہ پانچواں مقدمہ ہے۔

مزیدخبریں