صدر نے آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا کو برطرف کردیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم جوڈیشنل کونسل کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کو برطرف کردیا ہے۔ فنانس ڈویژن کے سیکشن آفیسر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اختربلند رانا مختلف مواقع پر مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔ صدر مملکت نے آرٹیکل 168(5) آرٹیکل 209(6) کے تحت آڈیٹر جنرل پاکستان اختر بلند رانا کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ واضح رہے اختر بلند رانا کے خلاف سیکرٹری قومی اسمبلی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ ان پر بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز اور دیگر الزامات جس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قائم سپریم جوڈیشل نے کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...