اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے عبوری حلقہ بندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ووٹرز اور امیدواروں کے اعتراضات کے فیصلے کے بعد حلقہ بندیوں کا حتمی اعلان 15 جون کو کیا جائیگا۔ اسلام آباد میں 79 یونین کونسلیں قائم ہوں گی۔ 30 مئی تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ جن کے فیصلے کے بعد 15 جون کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست آویزاں کردی جائیگی۔