لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی دہشت گردی کے خلاف پریس کلب کے باہر تحریک جوانان پاکستان اور تحریک آزادیٔ کشمیر نے زبر دست مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی ترنگا نذر آتش کیا ۔مظاہرین نے کشمیری قوم کی جانب سے جانوں پر کھیل کر پاکستانی پرچم لہرانے کو بھی سلام پیش کیا اور آزادی کی منزل تک کشمیری قوم کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔مظاہرہ سے انجینئر عمران عزیز، علی عمران شاہین، جمیل فیضی ، علامہ ممتاز اعوان، اکمل بٹ،ڈاکٹر شاہد نصیرو دیگر نے خطاب کیا۔
تحریک جوانان اور تحریک آزاد ی کشمیر ’’را ‘‘ کی دہشت گردانہ کاررائیوں کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ
May 24, 2015