راولپنڈی میں منعقدہ ایک تقریب میں پرویز رشید مہمان خصوصی تھے ، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ سے عقیدت اور محبت ان کے ایمان کا حصہ ہے لیکن وہ کون لوگ ہیں جو پیاراور محبت کو بھول کر ،قرآن پاک اور نبی پاک ﷺ کی تعلیمات کی نفی کر رہے ہیں،ہماری ذات لوگوں کیلیے محبت کا مرکز ہوا کرتی تھی اس سے لوگوں کو نقصان کیونکر پہنچنے لگا ،مدارس میں پیار محبت کا درس دیا جاتا تھا ،میرے بزرگ مجھے نماز پڑھنے کی تلقین کیا کرتے تھے اور میں خود بھی مدرسے میں پڑھتا رہا ہوں ،وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے،اسلام پیار ومحبت کا درس دیتا ہے ، جانے وہ کون لوگ ہیں جو تشدد کے راستے پر چل پڑے ہیں ،،سعودی عرب میں مسجد میں نماز ادا کرتے مسلمانوں کو شہید کیا گیا ،،ان کا کہنا تھا کہ ان کا مدارس سے تعلق چالیس سال پرانا ہے-پرویز رشید نے قرآن کمپلیکس راولپنڈی سے فارغ التحصیل 60 حفاظ کرام کو اسناد اور سرٹیفکیٹس بھی دیے-
میرے بزرگ مجھے نماز پڑھنے کی تلقین کیا کرتے تھے اور میں خود بھی مدرسے میں پڑھتا رہا ہوں : پرویز رشید
May 24, 2015 | 17:17