ریاض(نیٹ نیوز) چکن سینڈوچ میں سے مرا ہوا کاکروچ نکلنے پر خاتون کی طبیعت بگڑ گئی جبکہ وہ اسے ایک انتہائی معروف ریسٹورنٹ سے خرید کر لائی تھی۔ خاتون نے چکن سینڈوچ کا ایک لقمہ لیا تھا کہ اس کی نظر اچانک سینڈوچ کے اندر پڑی جہاں گوشت اور سیلیڈ کے درمیان ایک مرا ہوا کاکروچ بھی دفن تھا جس کو دیکھ کر خاتون کو قے آگئی۔