برطانوی ہائی کمشنر اور سعودی عرب کے وزیر کی اسحاق ڈار سے ملاقاتیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور سعودی عرب کے وزیر احمد خطاب نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات میں کہا کہ وہ دوسری بار پاکستان میں تعینات ہوئے ہیں‘ پاکستان نے ملک میں معاشی اور سیکورٹی صورتحال میں بہت بہتری پیدا کی ہے اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔ وزیر خزانہ نے برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کی ملک کے سماجی منصوبوں میں مدد کی تعریف کی۔ سعودی وزیر احمد خطاب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زیادہ معاشی تعاون کے بارے میں تجاویز پر بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بہتر معاشی اور سیکورٹی حالات کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان کی جانب مبذول ہوئی ہے۔ سعودی وزیر نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...