برطانیہ : 14 سکولوں میں بم کی اطلاع پر ہزاروں طلبہ کو نکال لیا گیا‘ پولیس کا سرچ آپریشن

May 24, 2016

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے 14 سکولوں میں بم کی اطلاع پر ہزاروں طلباء کو سکولوں سے نکال لیا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے سکولوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا۔ سیکنڈری امتحان کے دوران فون کالز کے ذریعے بم کی دھمکیاں دی گئیں۔ بم کی اطلاع پر طلبا امتحانی ہال سے باہر آ گئے۔

مزیدخبریں