بغداد(نوائے وقت نیوز+اے پی پی) عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے فلوجہ میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کا اعلان کردیا۔ شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی جبکہ فوج نے مہم کا آغاز کردیا۔ عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے فلوجہ شہر سے داعش کے قبضے چھڑانے کے لیے آپریشن کا اعلان کردیا ہے۔