لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں (لبارڈ ) کا سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر ہوا جس میں لبارڈ کے صدر ایم این اے پرویز ملک، لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد، نائب صدر ناصر سعید، سابق صدور میاں مصباح الرحمن، میاں مظفر علی، فاروق افتخار، سابق سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ، لبارڈ کے سیکریٹری جنرل سعید خان، میاں نصرت الدین، شائستہ پرویز ملک، ڈی جی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان احمر ملک سمیت ایک ہزار سے زائد صنعتکاروں اور بیوروکریٹس سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ لاہور چیمبر کی چھتری تلے کام کرنے والا ادارہ لبارڈ ہر سال فنڈریزنگ ڈنر منعقد کرتا ہے جس سے حاصل ہونے والے فنڈز خصوصی افراد کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جاتے ہیں۔ لبارڈ کے صدر پرویز ملک نے کہا کہ لبارڈ حسبِ سابق اس مرتبہ بھی اِس فنڈ ریزنگ ڈنر سے حاصل ہونے والے تمام فنڈز خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے۔
لبارڈ کا فنڈ ریزنگ ڈنر، رقم خصوصی افراد کی فلاح پر خرچ ہوتی ہے
May 24, 2016