لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمد ابراہیم نے کھانے پینے کی مختلف اشیاء پر 5سے 17فیصد سیلز ٹیکس لگانے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی غربت کی لائن سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے پیک دودھ، مٹن، مرغی کاگوشت اور کوکنگ آئل پر 17فیصد ٹیکس کا فیصلہ ناانصافی ہے۔