امریکی ڈرون حملوں کی پیشگی اطلاع کے بارے میں معمہ حل ہونا چاہئے: گیلانی

ملتان (آن لائن) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کی پیشگی اطلاع کے بارے میں معمہ حل ہونا چاہئے ۔ 90 دن میں بجلی کا بحران حل کرنے کی باتیں کرنے والوں کے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ اتنی بڑھ گئی جتنی پہلے کبھی نہ تھی بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ڈرون حملوں کی اجازت پرویز مشرف نے دے رکھی تھی ہم نے اپنے دور میں امریکہ سے انٹیلی جنس شیئرنگ کی بات کی ہو سکتا ہے کہ ڈرون حملے سے قبل پیشگی اطلاع دی گئی ہے تاہم ڈورن حملے کی پیشگی اطلاع کا معاملہ اب حل ہونا چاہئے۔ پانامہ لیکس کا معاملہ بین الاقوامی معاملہ ہے پانامہ لیکس کے ٹی او آرز پر بات کیلئے سپیکر آئے تھے میں نے انہیں مذاق میں کہا کہ مجھ پر بھی بہت الزامات ہیں میرے لئے بھی ٹی او آر بنائیں۔ مسلم لیگ (ن) ہمارے دور میں 90 دن میں بجلی کے بحران کے حل کی باتیں کرتی تھی، انکے دور میں لوڈشیڈنگ اتنی ہوگئی ہے جتنی پہلے کبھی نہ تھی۔ ہمارے دور میں بجلی کی پیداوار میں کئی میگاواٹ اضافہ ہوا۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں ملااختر منصور کی ہلاکت کوئی معمولی بات نہیں، اس سے پاکستان کو ایک خطرناک علاقائی سلامتی کے بحران میں دھکیل دیا گیا ہے۔ لگتا ہے کہ حکومت خارجہ پالیسی کے اہم مسائل پر اپنی گرفت کھو دی ہے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ ملا اخترمنصور کے سفری دستاویزات کس نے جاری کیںاور جان کیری نے وزیر اعظم کو فون کرکے اس سلسلے میں کیا بات کی ۔حکومت اس بات کی بھی وضاحت کرے کہ دفتر خارجہ کوپاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کے خلاف واضح بیان جاری کرنے میں ایک دن سے زائد وقت کیوں لگایا جبکہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کو ہفتے کی رات مطلع کیا گیا تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے بعد ملا اختر منصور کی ہلاکت حکومت ،ریاست اور اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ ملا منصور کی ہلاکت پر رد عمل دیتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ مطلوب دہشت گردوں کی پاکستان میں ہلاکت سے اقوام عالم میں ہمارا تشخص مسخ ہو رہا ہے۔ ولی محمد کے نام سے پاسپورٹ ملنا اورلاش کی شناخت پر متضاد بیانات پر تشویش ہے، دہشت گردوں کے اڈوں ،سرپرستوں اور سہولت کاروں کو ختم نہ کیا تو عالمی دباﺅ بڑھے گا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اﷲ بابر اور بلوچستان کے رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نوشکی میں امریکی ڈرون حملے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ مارا جانے والے اختر منصور تھا تو وہ کیسے آیا اور نہیں تھا تو حملہ کیوں ہوا۔

گیلانی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...