اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کوہسار کے علاقے جناح سپر مےں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران اےم اےن اے کے بھائی کے گارڈ کی فائرنگ سے پولےس اہلکار زخمی ہوگےا۔ پولےس نے بتاےا کہ ملزم شہزاد چےمہ اےک کروڑ روپے مالےتی چےک ڈس آنر کے دو کےسوں مےں اشتہاری تھا جسے گرفتار کرنے کےلئے پولےس نے رےڈ کےا تو وہاں کوہستان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سرزمےن خان کا بھائی زےب بھی موجود تھا جس کا مبےنہ طور پر شہزاد چےمہ سے 2 کروڑ روپے کا لےن دےن کا جھگڑا تھا جب پولےس نے شہزاد چےمہ کو اپنے 2014 ءکے مقدمے مےں اشتہاری ہونے پر گرفتار کرنا چاہا تو زےب کے گارڈ نے فائرنگ کردی جس سے ہےڈ کانسٹےبل آصف کی ٹانگ مےں گولی لگی جو شدےد زخمی ہوگےا اسے پمز منتقل کےا گےا جہاں اس کا بےان بھی رےکارڈ کرلےا گےا۔ گارڈ بھی اسلحہ سمےت پولےس نے حراست مےں لے لےا۔ پولےس نے بتاےا کہ اشتہاری ملزم شہزاد چےمہ مسلم لےگی رہنماءانور چےمہ کا عزےز ہے جسے گرفتار کرلےا گےا ہے۔
پولیس اہلکار/ زخمی
اسلام آباد‘ ایم این اے کے بھائی کے گارڈ کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
May 24, 2016