لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان نیشنل سکواش چیمپئن شپ 2017ء زویا خالد اور عزیر رشید نے جیت لی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ تھے۔ انڈر 19 بوائز فائنل بہت زبردست رہا۔پنجاب کے عزیز رشید نے دلچسپ مقابلے کے بعد بیسٹ آف فائیو سیٹ میں سوئی گیس کے عبدالقادر کو ہرایا۔ عزیز رشید پہلا سیٹ ہارے مگر اگلے تینوں سیٹ جیت کر فائنل میچ جیت گئے۔ فائنل سکور 7/11, 11/5, 11/5, 11/6 رہا۔ ادھر گرلز سینئر ایونٹ میں زیڈ ٹی بی ایل کی زویا خالد نے ٹاپ سیڈ کھلاڑی واپڈا کی صائمہ شوکت کو 40 منٹ کے لمبے میچ میں 11/6, 11/13, 0/11, 11/8, 11/4 سے ہرایا۔ انڈر 19 گرلز میں کے پی کی کومل شاہ نے پی آئی اے کی آمنہ فیاض کو 11/6, 11/5, 12/10 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔
انڈر 17 بوائز فائنل میں سندھ کے نوید رحمان نے پی اے ایف کے محمد ثاقب کو 11/5, 11/5, 12/14, 8/11, 11/9 سے ہرایا۔ انڈر 15 گرلز میں ایس اینڈ جی پی ایل کی نور العین اعجاز نے کے پی کی لائبہ اعجاز کو 11/7, 7/11, 11/4, 11/9 سے ہراکر ٹائٹل جیت لیا۔ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کھلاڑےوں مےں انعامات تقسےم کئے ۔