چیئرمین ایف بی آر کاروباری مقامات پر چھاپے رکوائیں: عبدالباسط

May 24, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود کاروباری مقامات پر چھاپے جاری رہنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے احکامات کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں اور چھاپے فوری طور پر رکوائیں وگرنہ احتجاجاً راست اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے لاہور چیمبر میں وعدہ کیا تھا کہ تاجروں کو تنگ نہیں کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں