مانچسٹر (نوائے وقت رپورٹ) مانچسٹر میں کنسرٹ کے بعد بم دھماکے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے نے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ واقعے سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے مجھے بہت افسوس ہوا میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ 23 سالہ امریکی گلوکارہ گریمی سمیت کئی ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔
میرا دل ٹوٹ گیا، آریانہ گرانڈے کا ٹویٹ
May 24, 2017