خیبر پی کے اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ‘ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی ) خیبر پی کے اسمبلی میں پرائیویٹ ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی بل منظور کرلیا گیا۔ پرائیویٹ ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی بل وزیر تعلیم عاطف خان نے پیش کیا۔ بلین ٹری سونامی منصوبے کی تحقیقات اور خصوصی کمیٹی کے مطالبے پر اختلاف پیدا ہوگیا۔ اپوزیشن کا کہنا تھا حکومت خصوصی کمیٹی بنانے پر تیار نہیں اپوزیشن نے اسمبلی میں شور شرابہ اور احتجاج کیا کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ قبل ازیں خیبر پی کے اسمبلی میں میڈیکل تدریسی ادارہ جاتی اصلاحات کا ترمیمی بل، منرلز سیکٹر گورننس ترمیمی بل، تحفظ صارفین ترمیمی بل، ہیلتھ فائونڈیشن ترمیمی بل منظور کر لیا۔ یہ بل ضیاء اللہ بنگش، انیسہ زیب، عارف یوسف اور محمود جان نے پیش کئے۔ اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمن نے کہا حکومت قانون سازی میں جلد بازی کرتی ہے۔آئی این پی کے مطابق اسمبلی نے نجی سکولوں کو لگام دینے کے لئے ریگولیٹری اتھارٹی بل منظور کر لیا۔ بل کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئر مین صوبائی وزیر تعلیم ہونگے اور اسکے ساتھ سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری، اسٹیبلشمنٹ ، سیکرٹری خزانہ ،ڈائریکٹر محکمہ تعلیم نجی سکولوں کے چار نمائندے، والدین کے تمام نمائندے اور دو ماہر تعلیم کے علاوہ ایم ڈی ممبر ہونگے۔ ریگولیٹری اتھارٹی نجی سکولوں کے رجسٹریشن ،نصاب، پالیسیز کی نگرانی کریگی اسکے علاوہ ریگولیٹری اتھارٹی کا سب سے اہم کام فیسوں کا تعین ہے جو پرائیویٹ سکولوں کی درجہ بندی کے بعد کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...