علماءنے ایوان وقت میں ملکی امن و سلامتی، نوائے وقت گروپ کی ترقی، نظامی برادران کی بلندئی درجات کی دعا کی

May 24, 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ایوان وقت میں آمد رمضان المبارک کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام کی مجلس مذاکرہ کے اختتام پر زونل خطیب مولانا محمد اقبال رضوی نے ملکی امن و سلامتی، نوائے وقت گروپ کی ترقی، نظامی برادران کی بلندئی درجات اور کارکنان نوائے وقت کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ قبل ازیں جے یو آئی (ف) ضلع راولپنڈی کے سرپرست مولانا عبدالغفار توحیدی نے مذاکرے کے آغاز پر تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔

مزیدخبریں