اسلام آباد (پ ر) نرسنگ کی خدمات طبی یونٹس کے لیے ہی نہیں، سوسائٹی کے لیےبھی بے مثال ہیں۔ یہ شعبہ صحت مند سوسائٹی کی علامت اور اس کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے نرسوں کا پروفیشن کسی بھی طرح ڈاکٹرز سے کم نہیں، سب کا ماٹو خدمت انسانیت ہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈپٹی رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل فوزیہ مشتاق‘ نے روال کالج آف نرسنگ کے زیر اہتمام ورلڈ نرسنگ ڈے کے موقع پر خصوصی تقریب میں کیا۔ صدارت چیئرپرسن راول انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بیگم صالحہ خاقان نے کی دیگر مہمانان گرامی میں پروفیسر اسلم شاہ پرنسپل راول کالج آف میڈیسن ‘ ڈائریکٹر عامرہ حیات اور پرنسپل راول کالج آف نرسنگ نذیر پرویز شامل تھے۔ چیئرپرسن این ایچ آر ایس بیگم صالحہ خاقان وحید خواجہ نے بتایا کہ ہمارے طبی یونٹ کی تیزی سے کامیابی میں ڈاکٹروں کے ساتھ نرسنگ سٹاف کا بھی نمایاں کردار ہے۔ مہمان خصوصی فوزیہ مشتاق، بیگم صالحہ خاقان وحید ،عامرہ حیات ،نذیر پرویز اور دیگر مہمان نے کیک کاٹا۔